Live Updates

عمران خان کے پاس ایک کروڑ 36 لاکھ روپے نقد ہیں ، ٹیکس صرف ایک لاکھ دیتے ہیں، پرویز رشید

جمعہ 28 نومبر 2014 15:27

عمران خان کے پاس ایک کروڑ 36 لاکھ روپے نقد ہیں ، ٹیکس صرف ایک لاکھ دیتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) حکومت نے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کو محل قرار دے دیا ، اسلام آباد میں فلیٹ ، زمان پارک لاہور میں گھر ، بھکر اور خانیوال میں اراضی کی فوٹیج بھی میڈیا پر پیش کر دی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ کپتان کے پاس ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے نقد ہیں ، بیرون ملک خدمات کے عوض چوراسی لاکھ پینتالیس ہزار روپے لئے ، بتائیں انہوں نے کس کو، کب اور کیا خدمات فراہم کیں۔

انھوں نے کاہ کہ عمران خان کے پاس ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے نقد موجود ہیں جو کہ بلیک منی کے زمرے میں آتے ہیں۔عوام جاننا چاہتی ہے کہ عمران خان بیرون ملک کونسی سروسز دے رہے ہیں کہ ایک سال میں 84 لاکھ روپے سے زائد کمائے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے زرعی ٹیکس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے پانچ لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا۔ انھوں نے 23 لاکھ پچاس ہزار روپے کی زرعی آمدنی ظاہر کی۔

عمران خان نے چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کرانے میں کردار ادا کیا ۔ عمران خان کے پاکستان میں چار محل ہیں لیکن صرف ایک لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ 2007ء سے پہلے نواز شریف جبری جلا وطن تھے۔ نواز شریف کی شوگر مل نے 2005 ء سے 2014ء تک 2 ارب 44 کروڑ 70 لاکھ 70 ہزار 543 روپے ٹیکس ادا کیا ۔ 2014ء میں نواز شریف نے 26 لاکھ 95 ہزار 912 روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ عمران خان نے 14-2013ء میں ایک لاکھ 94 ہزار 936 روپے ٹیکس ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :