کالعدم جنداللہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

جمعہ 28 نومبر 2014 15:06

کالعدم جنداللہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

اسلام آباد /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء ) کوئٹہ میں گزشتہ دنوں پولیو رضاکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کالعدم جنداللہ نے قبول کرلی ۔جمعہ کو کالعدم جنداللہ کے ترجمان نے نجی ٹی وی کے دفاتر میں ٹیلی فون کرکے پولیو رضاکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔بدھ کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیو کے قطرے پلانے والے چار رضاکارجاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے آغاز میں سیکیورٹی انتظامات میں بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں پولیو مہم شروع کی گئی۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ 389 ہزار سے زائد کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔جن اضلاع میں پولیو مہم چلائی گئی ان میں کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، شیرانی، ڑوب، پشین، لورالائی، نصیر آباد، جعفرآباد اور لسبیلہ شامل ہیں۔رواں سال بلوچستان کے مختلف اضلاع سے اب کم از کم دس بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :