Live Updates

تیس نومبر کی کال ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی

جمعہ 28 نومبر 2014 14:18

تیس نومبر کی کال ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 30 نومبر کے جلسے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کی اجازت سے متعلق جہانگیر ترین اور اسد عمر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ 30 نومبر کو جلسے کے لیے تحریک انصاف سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتطامیہ نے معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کی جس کے مطابق معاہدے میں اتفاق کیا گیا ہے کہ 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے میں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پولیس کو کارکنوں کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہوگا جبکہ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعدسماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ دوسری جانب 30 نومبر سے قبل ہی انتظامیہ نے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور ریڈ زون کے اطراف پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :