نواز شریف کی نیپال میں سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں ، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

جمعرات 27 نومبر 2014 10:55

نواز شریف کی نیپال میں سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں ، باہمی تعاون کے ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے ، کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی اور انہیں ایشیاءمیں امن و امان کے فروغ کیلئے بھرپور اور جامع کوششوں پر قائل کیا ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام ایشیائی ممالک تمام اختلافات کو فراموش کر کے تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیں ، اس ضمن میں انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تمام ہمسایہ ممالک کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :