Live Updates

مسلم لیگ(ن) کی حکومت 2018ء تک قائم رہے گی‘ عمران خان خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں‘ خیبر پختونخواہ حکومت فرائض سے غافل ہے، وہاں کے عوام حکمرانوں کو تلاش کررہے ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاعمران خان کے خطاب پرردعمل کااظہار

بدھ 26 نومبر 2014 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت 2018ء تک قائم رہے گی‘ عمران خان خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں‘ خیبر پختونخواہ حکومت فرائض سے غافل ہے وہاں کے عوام حکمرانوں کو تلاش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو عمران خان کے آزادی دھرنے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت 2018ء تک قائم رہے گی۔ خیبر پختونخواہ حکومت اپنے فرائض سے غافل ہے۔ وہاں کے عوام اپنے حکمرانوں کو تلاش کررہے ہیں۔ اب عمران خان پرویز خٹک کو خیبر پختونخواہ واپس بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور عدالتیں عمران خان کے ثبوتوں کی منتظر ہیں اور یہ خود اپنے آپ کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات