فوج فوری اقتدار سنبھالے، ملک میں انتظامی یونٹس بنائے جائیں: الطاف حسین

بدھ 26 نومبر 2014 23:24

فوج فوری اقتدار سنبھالے، ملک میں انتظامی یونٹس بنائے جائیں: الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور صحیح معنوں میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں مگر ان کے مقابلے میں حکومت سوئی ہوئی ہے، فوج فوری طور پر اقتدار سنبھال لے کیونکہ فوج ہی اس ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنا کر ان کو چلا بھی سکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے چاہے غدار کہا جائے یا ملک دشمن مگر میں حق اور سچ کی بات کرتا رہوں گا، سندھ کی حکومت بیدار ہو کیونکہ آ ج صوبائی دارلحکومت میں معصوم بچیوں کو حق پرست اراکین نے نجات دلوائی اور وہ سوئے ہوئے ہیں، کوئی وزیر بچیوں کا حال تک دریافت کرنے نہیں آ یا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نظام حکومت کو بہتر کرنے کیلئے مزید انتظامی یونٹس بنائے جائیں کیونکہ اس نظام میں کوئی بات سننے والا ہی نہیں۔