ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ان کی حکومت کی اہم ترجیح رہی ہے ‘ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی

منگل 25 نومبر 2014 16:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بھارتی وزیر اعظم وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ان کی حکومت کی اہم ترجیح رہی ہے ۔

(جاری ہے)

26 سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے نیپال کے دورے کے موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں اوریہ ان کی حکومت کی اہم ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ دوطرفہ علاقائی بنیادوں پرکئی ترقیاتی منصوبوں پر کسی نتیجہ تک پہنچنے کی امید ہے انہوں نے کہاکہ چار ماہ کے دوران نیپال کا دوسرا دورہ نیپال کے ساتھ منفرد اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے نریندر مودی کے باضابطہ پروگرام میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں جبکہ وہ افغانستان کے صدر اشرف غنی، بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکشا سے ملاقات کریں گے۔