منور حسن نے اپنے جہاد اور قتا ل خطاب کی وضاحت پیش کر دی

پیر 24 نومبر 2014 17:44

منور حسن نے اپنے جہاد اور قتا ل خطاب کی وضاحت پیش کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24نومبر 2014ء) سابق امیر جماعت اسلامی منورحسن نے اپنے لاہور اجتماع میں دیے جانے والے خطاب کی وضاحت پیش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میرے جہاد اور قتال والے بیان کامقصد بغاوت پر اکسانا نہیں ہے بلکہ جہاد اور قتال توصرف اللہ کی راہ ہی میں جائزہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع کے پہلے روز میں سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن نے اپنے خطا ب میں جہاداورقتال کا پیغام دیا تھا جس کے بعدایم ایم کیو کی جانب سے ہنگامی بنیاد پر پریس کانفرنس کی گئی جس میں جماعت اسلامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :