دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے:شہبازشریف

پیر 24 نومبر 2014 17:04

دھرنوں سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے:شہبازشریف

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہوں نے پیر کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماء اور سابق سنیٹر میر لشکری رئیسانی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے مقابلے میں ذاتی مفادات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی اور اناپرستی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت ملک کی ترقی وخوشحالی کا سفر مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :