Live Updates

عمران خان میرے سوالات کے جواب میں بازی گرانہ زبان کے استعمال سے اجتناب کریں،سینیٹرپرویز رشید

پیر 24 نومبر 2014 15:55

عمران خان میرے سوالات کے جواب میں بازی گرانہ زبان کے استعمال سے اجتناب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) وفاقی وزیراطلاعا ت ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میرے سوالات کے جواب میں بازی گرانہ زبان کے استعمال سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو اصل حقیقت کو سننے کیلئے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیار ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جھوٹ کی فیکٹری گزشتہ 8سال سے کام کررہی ہے لیکن اگلے 8دنوں کیلئے انہیں سچ اورحقیقت کوسننا پڑے گا، انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ میرے سوالات کے جواب میں بازی گرانہ زبان کے استعمال سے اجتناب کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :