انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام ایئرپورٹس پرانٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
پیر 24 نومبر 2014 11:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء)وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آئندہ ماہ کے آخر میں انٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ رواں سال ستمبرمیں بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آبادسے ایف آئی اے اور پی آئی اے کے حکام کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات پر19افغانوں کی برطانیہ روانگی کے بڑے واقعے کے بعد کیا گیا جس کا مقصد ایف آئی اے کے امیگریشن نظام کو شفاف بنانا ہے۔
نئے نظام کا منفرد پہلو یہ ہے کہ یہ نادرا،ایف آئی اے، پاسپورٹس اینڈامیگریشن اور وزارت داخلہ سمیت چاروں متعلقہ محکموں کے ساتھ منسلک ہوگا تاکہ مستقبل میں انسانی اسمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے جعلی پاسپورٹس یاتبدیل کیے گئے اعدادوشمار کا پتہ چلایا جاسکے اور ایف آئی اے کے امیگریشن نظام پر مناسب نگرانی کو یقینی بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.