کراچی میں فائرنگ سے اے این پی رہنماء جاں بحق

اتوار 23 نومبر 2014 00:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) کراچی میں فائرنگ سے اے این پی ضلع ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیا جاں بحق ہوگئے،رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیا جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ضیا نماز پڑھ کر گھر جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکٹر ضیا کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ضیا کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ دوسری جانب رینجرز نے فرنٹیئر کالونی اور قائد آباد میں چھاپے مار کر 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :