گو نواز گو ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے جو کوئی نہیں روک سکتا‘ گو نواز گو کا راکٹ رائیونڈ میں گھسنے والا ہے‘ انصاف ملنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا‘ اسلام آباد میں پولیس نفری بڑھادی گئی کنٹینر پہنچادئیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ڈی چوک پر آزادی دھرنے کے شرکا سے خطاب
اتوار 23 نومبر 2014 00:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گو نواز گو ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے جو کوئی نہیں روک سکتا‘ گو نواز گو کا راکٹ رائیونڈ میں گھسنے والا ہے‘ انصاف ملنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا‘ اسلام آباد میں پولیس نفری بڑھادی گئی کنٹینر پہنچادئیے گئے۔ وہ اتوار کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ بند ہوا تو دھرنا اگلے ہفتے لے جاؤں گا۔ ہم کوئی بھی پتہ کسی بھی وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ نواز شریف یہ نہ سمجھیں کہ کنٹینر لگاکر اور پولیس کو بلاکر ہمارا راستہ روکا جاسکتا ہے ہمارا سب سے بڑا ہتھیار گو نواز گو ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ گو نواز گو کا راکٹ بہت جلد رائیونڈ میں گھسنے والا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم چپ کرکے بیٹھنے والی جماعت نہیں ہیں۔
نواز‘ زرداری پارٹنرشپ سے تنگ افراد 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں۔ حکومت تیس نومبر سے خوفزدہ ہوچکی ہے۔ دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں کہتا ہوں کہ آؤ دیکھ لو دھرنے میں بیٹھے یہ بچے کیا دہشت گرد نظر آتے ہیں۔ ان کا بڑا ہتھیار گو نواز گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہارنے کے ڈر سے غلطیاں کررہے ہیں۔ پرویزرشید کے بیان پر جہانگیر ترین (آج) پیر کو عدالت سے رجوع کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.