Live Updates

تحریک انصاف کے جلسہ میں انڈے پھینکے جانے کے پیش نظر سٹیج پرڈائس کے سامنے بلٹ پروف شیشہ نصب ، چیئرمین تحریک انصاف کا شیشہ لگا کر جلسہ سے خطاب کرنے سے انکار

اتوار 23 نومبر 2014 00:29

تحریک انصاف کے جلسہ میں انڈے پھینکے جانے کے پیش نظر سٹیج پرڈائس کے سامنے ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے جلسے میں مسلم مبینہ طور پر انڈے پھینکے جانے کے اندیشے کے پیش نظر سٹیج پرڈائس کے سامنے نصب کرنے کیلئے بلٹ پروف شیشہ تیار کیا گیا لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے شیشہ لگانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اتوار کو گوجرانوالہ میں جلسے میں انڈوں اور ٹماٹروں سے بچنے کیلئے ڈائس کے آگے نصب کرنے کیلئے بلٹ پروف شیشہ تیار کیا گیا لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کے دوران شیشہ نصب کروانے سے انکار کردیا جس پر وقتی طور پر نصب کیا گیا شیشہ اتار دیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے تمام راہنماؤں نے بغیر بلٹ پروف شیشے کے ڈائس پر آکر خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات