طلاق دے کر بھی تسلی نہ ہوئی ،سعودی شوہر کا خوفناک اقدام

اتوار 23 نومبر 2014 21:25

طلاق دے کر بھی تسلی نہ ہوئی ،سعودی شوہر کا خوفناک اقدام

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء)سعودی عرب میں ایک شقی القلب خاوند نے رات کے وقت شریک حیات کو طلاق دی اور صبح اس کے والدین کے گھر پر جاکر اس پر گولیاں برسادیں۔ یہ افسوسناک واقعہ جدہ شہر میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اخبار ”سبق“ کے مطابق طلاق کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں لیکن یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ صبح گولہ باری کرنے سے پہلے رات کے وقت یہ شخص متاثرہ خاتون کو اپنی زندگی سے نکال چکا تھا۔ صبح جب یہ خاتون کے والدین کے گھر پہنچا تو دروازے پر کھڑا ہوکر گالم گلوچ شروع کردی اور جب خاتون اور اس کا بھائی باہر آئے تو ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے خاتون شدید زخمی اور اس کا بھائی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد جنونی شخص نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔