Live Updates

30 نومبر کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، انتظامیہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف نے ماضی کو دہرانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا عمران خان کے خطاب پر رد عمل کااظہار

اتوار 23 نومبر 2014 20:42

30 نومبر کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، انتظامیہ تحریک انصاف سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 30 نومبر کیلئے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، انتظامیہ تحریک انصاف سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف نے ماضی کو دہرانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو عمران خان کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کا جیسے ہی بیرون ملک دورہ ختم ہوتا ہے وہ فوراً واپس آ جاتے ہیں، عمران خان روزانہ غیر ملکی سفیروں کے سامنے صفائیاں پیش کر رہے ہیں، پاکستان میں جوانویسٹمنٹ آ رہی ہے، وہ قرض نہیں سر مایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب سال میں کئی مرتبہ جماعت کیلئے چندہ جمع کرتے ہیں ، عمران خان اب تک جھوٹ بول رہے ہیں، دھاندلی ہوئی ہوتی تو اب تک ثبوت پیش کر چکے ہوتے، ابھی تک ثبوت پیش نہیں کئے تو آگے کیا کریں گے، میں جو بھی بات کرتا ہوں، اپنی بات کا ثبوت پیش کرتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات