گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام میں شہریوں نے میلے کا سماں بنا دیا، جگہ جگہ عمران خان ”جی آیاں نو“ ”تبدیلی آگئی ہے“ پاکستان تحریک انصاف زندہ باد کے بینرز اور بورڈ لگائے گئے
اتوار 23 نومبر 2014 20:28
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسہ عام میں شہریوں نے میلے کا سماں بنا دیا اور جگہ جگہ عمران خان ”جی آیاں نو“ ”تبدیلی آگئی ہے“ پاکستان تحریک انصاف زندہ باد کے بینرز اور بورڈ لگائے گئے تھے تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن ایس اے حمید ٹکٹ ہولڈر این اے 96 علی اشرف مغل ٹکٹ ہولڈر این اے 95 کی قیادت میں جلسہ گاہ بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے ۔
جناح اسٹیڈیم کی اندرونی جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے انتطامات ضلعی انتظامیہ اور مقامی قیادت کے فیصلے کے نتیجے میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت کی ذمہ داری تھی ۔ صبح سے ہی تحریک انصاف کے کھلاڑی اپنے کپتان کو دیکھنے اور ان کی تقریر سننے کیلئے جناح اسٹیڈیم میں جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہچنتے رہے ۔(جاری ہے)
ہفتہ کے روز سے ہی شہر میں تہریک انصاف کے کھلاڑیوں اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی کی فضا تھی مگر پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر رکھے تھے یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں قومی و صوبائی کی نشستیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں تاہم پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے سابق اراکین اسمبلی ناظمین کی شمولیت سے پی ٹی آئی یہاں پر ایک بھرپور سیاسی قوت بن چکی ہے سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.