وفاقی دارالحکومت پر ایک اور بحران کے بادل منڈلانے لگے، اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے کل سے ہڑتال کی کال دیدی، دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ

اتوار 23 نومبر 2014 19:27

وفاقی دارالحکومت پر ایک اور بحران کے بادل منڈلانے لگے، اسلام آباد کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت پر ایک اور بحران کے بادل منڈلانے لگے، اسلام آباد کے ڈیلی ویجز ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے کل (پیر) سے ہڑتال کی کال دیدی، دسمبر ٹیسٹ اور سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ۔ باوثوق ذرائع نے”آن لائن“ کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے کل (پیر) سے وفاقی دارالحکومت میں ہڑتال کی کال دیدی ہے جوکہ اسوقت تک جاری رہے گی جب تک ان کے مطالبات کو حل نہیں کرلیا جاتا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزیدبتایا کہ سٹاف ایک ایک عرصہ سے ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کررہے ہیں جنہوں نے بارہا مرتبہ وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں سے مستقل کرنے کی استدعا کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات دینے کا مطالبہ کیا مگر انہیں طفل تسلیاں دی گئیں جس کے باعث اب انہوں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کی کال دیدی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ وفاقی تعلیمی اداروں میں دسمبر ٹیسٹ آنے والے ہیں جوکہ سالانہ تعلیمی سال کیلئے انتہائی ضروری ہیں جبکہ آئندہ سال کے شروع میں سالانہ امتحانات بھی ہونا ہیں اگر یہ ہڑتال چند روز جاری رہی تو اس سے نہ صرف طالب علموں کی پڑھائی متاثر ہوگی بلکہ سالانہ امتحانات بھی متاثر ہونے کے شدید خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :