Live Updates

اگر عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ نہ چوری کیا جاتا تو آج عمران خان وزیر اعظم ہوتا، پاکستان میں ڈاکوؤں، کرپٹ حکمرانوں کی حکومت ہے، ہم لوگوں کو انکا حق لے کر دینا چاہتے ہیں،کے پی کے تو پہلے یہ جاگ چکا تھا، اب پنجاب بھی جاگ گیا، خیبرپختونخواہ میں کسی پر کوئی جعلی ایف آئی آر نہیں کٹتی، 68سالوں میں وہی لوٹ مار ہے ،وہ چور لٹیرے ملک کے حکمران ہیں، ملک کو صرف عمران خان ہی ٹھیک کر سکتا ہے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کا گوجرانوالہ میں جلسہ سے خطاب

اتوار 23 نومبر 2014 19:09

اگر عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ نہ چوری کیا جاتا تو آج عمران خان ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ نہ چوری کیا جاتا تو آج عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہوتا، پاکستان میں ڈاکوؤں ،کرپٹ حکمرانوں کی حکومت ہے، ہم لوگوں کو ان کا حق لے کر دینا چاہتے ہیں،کے پی کے تو پہلے یہ جاگ چکا تھا، اب پنجاب بھی جاگ گیا ہے، خیبرپختونخواہ میں کسی پر کوئی جعلی ایف آئی آر نہیں کٹتی، 68سالوں میں وہی لوٹ مار ہے ،وہ چور لٹیرے ملک کے حکمران ہیں، ملک کو صرف عمران خان ہی ٹھیک کر سکتا ہے۔

وہ اتوار کو گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کوئی نیا پاکستان نہیں بنا سکتا، چاہے نواز شریف کی حکومت آئے، چاہے آصف علی زرداری کی، ظلم اور لوٹ مار ختم ہونے سے نیا پاکستان بنے گا، عوام اس دفعہ ووٹ عمران خان کو دیں، ورنہ پانچ سال پھر سے عذاب بھگتنا پڑے گا، عمران خان کے بغیر خوبصورت اور ترقی یافتہ پاکستان نہیں مل سکتا، مجھے کہا گیا کہ پشاور میں جنگلہ بس بناؤ لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ اس پر آپ کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہونا تھا، اس کی جگہ میں نے ،گھی، آٹے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی، میں غریبوں کا نمائندہ ہوں، میں ان کی طرح شو،شا نہیں کر سکتا، ہم نظام تبدیل کرنے آئے ہیں، جب نظام ٹھیک ہو جائے گا تو کوئی آپ کو لوٹ نہیں سکے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات