Live Updates

عمران خان چوری کے پیسوں پر سفر کر رہے ہیں: پرویز رشید

اتوار 23 نومبر 2014 18:24

عمران خان چوری کے پیسوں پر سفر کر رہے ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے زیر استعمال طیارے کی فوٹیج دکھائی اور دعویٰ کیا کہ عمران خان کسی اور کا طیارہ استعال کر رہے ہیں۔ یہ جہاز تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نہیں بلکہ ایک کمپنی جے ڈی ڈبلیو کی ملکیت ہے۔ جہانگیر ترین اس کمپنی کے اقلیتی حصہ دار ہیں۔

جے ڈی ڈبلیو کمپنی میں جہانگیر ترین کے صرف 29.7 فیصد حصص ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی کسی سیاسی جماعت کو چندہ نہیں دے سکتی۔ کاوباری جہاز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے چارٹر میں کہیں نہیں لکھا کہ جہاز فساد کیلئے استعمال ہوگا۔ عمران خان کے زیر استعمال جہاز کے اخراجات کا کہیں ذکر نہیں ہے۔ عمران خان نے جہاز کا کرایہ ادا کیا ہے تو رسیدیں دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص سفر بھی چوری کے پیسوں پر کرتا ہے وہ ملک سے کرپشن اور چوری ختم کرنے کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے۔ آئندہ تین روز میں عمران خان کی چوریاں ثبوت کے ساتھ سامنے لائوں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :