لوگ کام کرنے اور نہ کرنےوالوں کو پہچان چکےہیں،وزیراعظم

اتوار 23 نومبر 2014 15:28

لوگ کام کرنے اور نہ کرنےوالوں کو پہچان چکےہیں،وزیراعظم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2014ء) وزیراعظم محمدنوازشریف کاکہناہےکہ لوگ کام کرنے اور نہ کرنےوالوں اور ملک کی اکائی کو کمزور کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں،عوام 2018ء میں ووٹ کی طاقت سےنئی حکومت منتخب کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ آپریشن ضربِِ عضب کامیابی سے جاری ہے،تمام جماعتوں کا ملک کی ترقی کیلئےایک ساتھ ہونا وقت کی ضرورت ہےجبکہ عوام 2018ء میں ہی ووٹ کی طاقت سےنئی حکومت منتخب کریں گے۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، ملکی حالات ،وزیراعظم کےدورہءِ نیپال،30نومبر کے عمران خان کے جلسے اورسردار ذوالفقار کھوسہ کےبیانات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :