وفاقی وزیرپلاننگ احسن اقبال (پرسوں)نارووال میں وزیر اعلی کی سکیم کے تحت ذہین طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے

ہفتہ 22 نومبر 2014 23:48

نارووال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) وفاقی وزیرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال 24 نومبر ( سوموار) کو سپورٹس جمنزیم نارووال میں صبح 11:00AM محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے زہین طلباء طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے. ڈی۔

(جاری ہے)

سی۔او نارووال سید نجف اقبال اور تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ضلع نارووال ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نارووال پروفیسر ارشد علی ، ای۔ڈی۔او ایجوکیشن غیاث صابر اور میڈیا کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :