بورے والا‘ دیرینہ دشمنی پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘قصاب کو اسکے پھٹے پر قتل کر دیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 23:45

بورے والا‘ دیرینہ دشمنی پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ‘قصاب کو اسکے ..

بورے والا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے درینہ دشمنی پرفائرنگ کر کے قصاب کو اسکے پھٹے پر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مرضی پورہ گلی نمبر 8کا رہائشی محمد حمید جس کی عمر 27سال کے قریب تھی گذشتہ روز چونگی نمبر 5کے قریب اپنے گوشت کے پھٹے پر بیٹھا گوشت فروخت کر رہا تھا کہ مخالفین کے دو افراد مزمل اور نعمان وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آگئے اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو مضروبی حالت میں ہسپتال لا یاگیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا ۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ذوالفقارعلی سندرانہ اور ایس ایچ ا و سعید احمد موقع پر پہنچ گئے بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے پہلے بھی مقتول کی والدہ کو قتل کیا تھا اور اب چندروز پہلے برادری کی ایک شادی کی تقریب میں ملزمان کے کپڑوں پر سالن گرگیا جس کا انہوں نے برا منایا اور وہاں پر انکے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جسکا بدلہ لینے کیلئے آج انہوں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :