فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 46 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:45

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 46 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014 ) وزیراعظم کی ہدایت پربجلی کی قیمت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے، نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو ریلیف مل سکے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے ملک میں بجلی کی پیداوار اور اس کے ذرائع سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 46 پیسیفی یونٹ کم کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیپرا 24 نومبر کو عوامی سماعت کے بعد ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :