سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

پنجاب حکومت کو 3 روز میں جامع جواب جمع کرانے کا حکم

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:38

سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا ۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ نے لاہور کے نواحی علاقے کوٹ رادھا کشن میں المناک حادثہ پر از خود نوٹس لے لیا۔اس سے قبل بھی عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

سپریم کورٹ نے سانحہ پر حکومت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ واقعہ کی جامع رپورٹ 3 روز میں سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بھٹہ مالک یوسف گجر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارشد مسیح اور اس کی بیوی شمع بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا تھا اور پولیس نے 16 ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے اور 10 ایکٹر زمین کے ساتھ بچوں کو مفت تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :