آرمی چیف کا امریکی تربیتی سنٹر کا دورہ ، تربیتی امور، جدید آلات پر بریفنگ

ہفتہ 22 نومبر 2014 12:03

آرمی چیف کا امریکی تربیتی سنٹر کا دورہ ، تربیتی امور، جدید آلات پر ..

کیلے فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء)امریکا کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاست کیلے فورنیا کے علاقے فورٹ ارون Fort Irwin میں امریکی فوجی تربیتی مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں فوج کے تربیتی امور، جدید آلات پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کے اعلیٰ حکام اور ٹرینرز سے ملاقات ہوئی جس کے دوران انہوں نے عسکری تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی فوجی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جدید فوجی آلات کے استعمال کی ٹریننگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی، آرمز سروسز کمیٹی اور سلیکٹ کمیٹی آن انٹیلی جنس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ امریکی سینیٹ خارجہ کمیٹی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابیوں کو سراہا اور آرمی چیف کو مبارکباد بھی دی۔