لندن: ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 14 افراد زخمی، زرداری بھی مقیم تھے

ہفتہ 22 نومبر 2014 11:03

لندن: ہوٹل میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 14 افراد زخمی، زرداری بھی مقیم ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) فائیو اسٹار ہوٹل کی بیسمنٹ میں ہونے والے دھماکے کے پانچ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ دھماکے سے ہوٹل کے ایک حصے کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

(جاری ہے)

مقامی فائر بریگیڈ کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب ہوا جس کے بعد ہوٹل خالی کرا لیا گیا تاہم بعد میں مہمانوں کو واپس ہوٹل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا ہوٹل کے کچن سے لیک ہونے والی گیس کے باعث ہوا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری بھی لندن میں حیات ریجنسی ہوٹل میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :