سرگودھا: ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا، تعداد 14 ہو گئی
ہفتہ 22 نومبر 2014 10:59
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر 2014ء) سرگودھا کے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی روزانہ بچوں کی جان لے رہی ہے۔ بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک نومولود دم توڑ گیا جس کے بعد چار روز میں 14 بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ نومولود بچوں کی اموات پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ اموات ، انکوبیٹرز کی کمی کے باعث ہوئیں۔
اسپتال میں ساٹھ بچے داخل تھے جبکہ انکوبیٹرز کی تعداد صرف پانچ ہے۔(جاری ہے)
اسپتال انتظامیہ کے مطابق شعبہ نرسری میں اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوبیس گھنٹے میں مزید 20 انکیوبیٹرز اور دیگر مشینری فراہم کرنے کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سرگودھا میں زچگی کیلئے واحد سرکاری اسپتال گورنمنٹ مولا بخش اسپتال ہے جہاں بچوں کیلئے نرسری وارڈ ہی نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے بچوں کو آدھا کلومیٹر دور ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں نرسری تو موجود ہے لیکن خواتین وارڈ نہیں اس افسوسناک صورتحال کے باعث گزشتہ برس بھی ایک سو اکاون بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.