امریکا نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا،میجر جنرل عاصم باجوہ

جمعہ 21 نومبر 2014 19:27

امریکا نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا،میجر جنرل عاصم باجوہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دورہ امریکا میں آرمی چیف کی امریکی فوجی اورسیاسی قیادت سے ملاقاتیں ہوئی،ملاقات میں دوطرفہ تعاون اورہم آہنگی کی ضرورت پرزوردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ امریکی قیادت کوپاکستان کا موقف کوسمجھنےکاموقع ملا،بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کےمعاملات بھی زیربحث آئے،میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہآپریشن ضرب عضب میں شدت پسندوں کےخلاف کامیابی ہوئی ہے، دہشت گردی کےخلاف کارروائیاں اپنے مفاد میں کررہےہیں،ملک سے دہشت گردی کوہمیشہ کےلیےختم کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :