ہمارا جینا مرنا اللہ کیلئے ہے، اسلام ہی اس ملک کا مستقبل ہے: سراج الحق

جمعہ 21 نومبر 2014 17:32

ہمارا جینا مرنا اللہ کیلئے ہے، اسلام ہی اس ملک کا مستقبل ہے: سراج الحق

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا جینا اور مرنا اللہ کیلئے ہے اور اسلام ہی اس ملک کا مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اللہ کے دین کیلئے یہاں جمع ہیں اور اس ملک میں عزت و وقار کی زندگی چاہتے ہیں، ہم سب ایک ہیں یہی مساوات ہے اور اسلام ہی اس ملک کا مستقبل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دامن پرکرپشن کا کوئی دھبہ نہیں اور کسی رکن پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان سیکولرازم کیلئے نہیں بنایا بلکہ اسلامی پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی ریاست کا قیام تھا، سیکولرازم ہی مقصد ہوتا تو بھارت سے جدا ہونے کی کیا ضرورت تھی؟ اتحاد کر کے ہی بھارت میں سیکولرازم کا پرچار کیا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :