پی پی 147 کا ریکارڈ این اے 122 میں شامل ہونے کا انکشاف

جمعہ 21 نومبر 2014 16:42

پی پی 147 کا ریکارڈ این اے 122 میں شامل ہونے کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) الیکشن ٹربیونل لاہور میں پی پی 147 دھاندلی کیس کی سماعت کے موقع پر صوبائی الیکن کمیشن کے ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر نے ریکارڈ کی معائنہ رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش کی اور اپنا تصدیقی بیان بی قلمبند کرایا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بارے میں امیدوار شعیب صدیقی نے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ ن کے فاتح رکن صوبائی اسمبلی محسن لطیف کیخلاف دھاندلی کا الزام عائد کرکے انتخابی عذرداری کا کیس دائر کیا ہوا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ 61 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ غائب ہے جس پر الیکشن تربیونل کاظم علی ملک نے صوبائی الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر کو ریکارڈ کا معائنہ اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر ایم اخترنے ڈپٹی رجسٹرار الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کی موجودگی میں پی پی 147 کے ریکارڈ کا معائنہ کیا ہے، تمام پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ موجود ہے جبکہ 61 پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ این اے 122 کے ووٹوں میں شامل ہونے سے غلط فہمی پیدا ہوئی، اب پی پی 147 اور این اے 122 کا ریکارڈ الگ کرلیاگ یا ہے، الیکشن ٹربیونل نے مزید کارروائی کیلئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔