پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا،
ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
جمعرات 20 نومبر 2014 23:34
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان سے امسال عمرہ پر جانیوالے 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی شرط سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا ماہ صفر سے عمرہ ویزہ کا اجراء کیا جائیگا جس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں 13 سے 71 سال کے درمیان عمرہ پر جانیوالے تمام زائرین کو اس وقت تک عمرہ کا ویزہ جاری نہیں کیا جائیگا جب تک وہ ”اعتماد “کمپنی سے بائیو میٹرک سے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کے اجازت نامہ کا ثبوت پیش نہیں کردیتے سعودی سفارتخانے کے میڈیا سنٹر نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امسال عمرہ پر جانیوالوں کو 1 ماہ کا عمرہ ویزہ جاری کیا جائیگا جبکہ ماہ رجب‘ شعبان اور رمضان میں عمرہ زائرین کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے کوٹہ سسٹم کے تحت ویزے جاری کئے جائینگے تاہم امسال 1436ھ کیلئے سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی بھی ملک کو عمرہ ویزہ کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کسی بھی ملک کیلئے تعداد کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے امسال عمرہ پر جانیوالے زائرین کو اپنے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کے لینز کی شرط لازم قرار دینے پر پاکستان کے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (TAAP) روزانہ کی بنیاد پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہے سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث 12 سال سے کم اور 72 سال سے زائد کے زائرین کو فنگر پرنٹس اور لینز کی سکیننگ سے استثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے 23 نومبر 2014ءء سے امسال 2014ءء عمرہ سیزن کی اپروول شروع ہورہی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.