ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث سیراب ہونے سے محروم،

ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر بننا شروع ہوگئی ، کسانوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ، میانوالی کے کسانوں کا محکمہ انہار کے سامنے سخت احتجاج اور سینہ کوبی‘

جمعرات 20 نومبر 2014 23:34

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث سیراب ہونے سے محروم ہے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر بننا شروع ہوگئی ہے کسانوں کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے میانوالی کے کسانوں کا محکمہ انہار کے سامنے سخت احتجاج اور سینہ کوبی‘ تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کے کسانوں نے مولوی عظمت اللہ خان کی قیادت میں چیف انجینئر محکمہ انہار سرگودھا ڈویژن ملک سلیم کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ میانوالی کا ہزاروں ایکڑ رقبہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے سیراب ہونے سے محروم ہے میانوالی ضلع کو لفٹ سکیموں تری خیل ‘ سمند والہ اور موچھ سے پانی ملتا تھا گزشتہ 10 سال سے نہر ون آر‘ ٹو آر‘ ون ایل‘ ٹو ایل کی ٹیل تک پانی نہیں پہنچا ہزاروں کسان بے روزگار ہوگئے ہیں پچھلے سال بھی چیف انجینئر ملک سلیم نے مسائل کے حل کا وعدہ کیا تھا مگر مسائل حل نہیں ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت زراعت کو تباہ کیا جارہا ہے یکم جنوری تک مسائل حل نہ ہوئے تو 2 جنوری کو دوبارہ سینکڑوں کسانوں کیساتھ سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :