روس کے ساتھ دفاع سمیت باہمی تعاون کو کثیر الجہتی بنا رہے ہیں، روسی کمپنیاں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کریں، وزیر اعظم نواز شریف کی روسی وزیر دفاع سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 21:08

روس کے ساتھ دفاع سمیت باہمی تعاون کو کثیر الجہتی بنا رہے ہیں، روسی کمپنیاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ دفاع سمیت باہمی تعاون کو کثیر الجہتی بنا رہے ہیں، روسی کمپنیاں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کریں۔ جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف سے روسی وزیر دفاع سرگئی شوائے نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک روس تعلقات مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں اور تجارت کے حجم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

علاقائی روابط میں مزید اضافے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ دفاع سمیت باہمی تعاون کو کثیر الجہتی بنا رہے ہیں اب روسی کمپنیاں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں سرمایہ کاری سے استفادہ حاصل کریں۔