زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی‘ گر کر 13 ارب 22 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

جمعرات 20 نومبر 2014 20:41

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی‘ گر کر 13 ارب 22 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ ڈالر کی کمی‘ گر کر 13 ارب 22 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13.2678 ارب ڈالر سے گر کر 13.2281 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اس کے برعکس گذشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں63 لاکھ ڈالر کا معمولی اضافہ ہوا جوکہ بڑھ کر 8.4937 ارب ڈالر ہوگئے تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 60 لاکھ کمی کے نتیجے میں گر کر 4.7344 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جس کی بڑی وجہ سرمائے کا ملک سے اخراج ہے۔

متعلقہ عنوان :