پاکستان پر الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے، نواز شریف

جمعرات 20 نومبر 2014 12:15

پاکستان پر الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے، نواز شریف

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔ کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے ۔ کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ آزاد جموں کشمیر کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں۔

جموں کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھارت کی اپنے کردار پر پردہ پوشی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا بھارتی فورسز کا کشمیریوں پر ظلم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کشمیر کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی حمایت کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے بھارت نے سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کر کے منفی طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔ خطے میں معاشی ترقی امن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔