بھارت میں ’ایبولا‘ وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

منگل 18 نومبر 2014 23:45

بھارت میں ’ایبولا‘ وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2014ء) افریقی ممالک سے شروع ہو کر دنیا بھر میں خطرے کا باعث بننے والی بیماری ’ایبولا‘ کا بھارت میں پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت میں موجود ایک شخص میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ شخص چند روز قبلافریقی ملک لائبیریا سے نئی دہلی پہنچا تھا۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی اور حکومت کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :