معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے ، املاک کے جلاؤگھیراؤاور قومی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں دینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں‘ بدنظمی پھیلانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاعمران خان کے خطاب پر ردعمل ،انٹرویو

منگل 18 نومبر 2014 23:38

معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے ، املاک کے جلاؤگھیراؤاور قومی اداروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں‘ بدنظمی پھیلانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ منگل کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی دھمکیاں دینے والے ہوش کے ناخن لیں۔

اسلام آباد کے شہری دھرنا شرکاء کے ریڈ زون میں داخلے کا تلخ تجربہ رکھتے ہیں۔ ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے اور بدنظمی پھیلانے والے عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھمکیاں دینے والوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات اور قومی ورثہ سینیٹرپرویزرشید نے کہا ہے کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹرپرویزرشید نے کہا کہ جولوگ معمولات زندگی میں رخنہ ڈالنے ، املاک کے جلاؤگھیراؤاور قومی اداروں پر حملوں کی دھمکیاں دیتے ہیں انھیں اس کام سے روکا جائے گا اور اس سلسلے میں قانون نافذکرنیوالے تمام ادارے مکمل طورپر تیارہیں۔ انھوں نے کہاکہ جب دھرنوں کے شرکاء ریڈزون میں داخل ہوئے تو اسلام آبادکے لوگوں کواس کا تلخ تجربہ اب بھی یاد ہے ۔ان میں سے بعض نے پارلیمنٹ ہاؤس پرحملہ کیا اوروزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔انھوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کونگرانی میں رکھا جائے گا اوراگر ان میں سے کچھ نیسابقہ اقدامات دہرانے کی کوشش کی توان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :