تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنیوالے شمالی وزیرستان کے رہائشی کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی

منگل 18 نومبر 2014 23:25

تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنیوالے شمالی وزیرستان کے رہائشی کو قتل ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والے شمالی وزیرستان کے رہائشی کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کا رہائشی کالا پچاس سالہ کالام خان رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لئے آیا تھا جسے نا معلوم افراد نے قتل کر کے لاش رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے قریب کھیتوں میں پھینک دی ۔ پولیس کے مطابق قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :