آئی جی خیبرپختونخو انے آئی ڈی پیز کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کا حکم جاری کردیا

منگل 18 نومبر 2014 23:02

آئی جی خیبرپختونخو انے آئی ڈی پیز کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کا حکم ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے آئی ڈی پیز کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ریجنل پولیس آفیسر بنوں کوایک خصوصی حکم نامہ جاری کیاہے۔ جسمیں انہیں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ( آئی ڈی پیز) کے کچھ افراد کوفوری طور پر پولیس فورس میں بطور سپیشل پولیس آفیسرز بھرتی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی آئی جی کو حکم نامے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ سپیشل پولیس آفیسر بھرتی کرتے وقت شمالی وزیرستان کے تمام قبیلوں کو مناسب نمائندگی دیں اور اس مقصد کے لیے متعلقہ پولیٹیکل حکام اور کمشنروں کاتعاون بھی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ریجنل پولیس آفیسر کو بھرتی ہونے والے سپیشل پولیس آفیسرزکو بالخصوص کیمپوں میں مقیم آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال، امن و آمان کے قیام اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ڈیوٹی سونپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ اقدام جذبہ خیر سگالی کے تحت آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل و مشکلات بہتر انداز میں دور کرنے، بہتر رابطوں کے قیام اور اُن کو روز مرہ کی معمولات میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔ ڈی ٰآئی جی کو آئی ڈی پیز کو سپیشل پولیس آفیسرز بھرتی کرتے وقت ڈیوٹی کے لیے موزوں اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :