وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام کرنا چاہتا ہے، عمران خان
منگل 18 نومبر 2014 17:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام کرنا چاہتی ہے۔ صوبائی حکومت اپنے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔پشاور میں ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوںخوا میں اس وقت تیس لاکھ آئی ڈی پیز موجود ہیں جن کی امداد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔ یوں لگتا ہے کہ مرکزی حکومت خیبر پختوںخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ صوبے کو بجلی، گیس اور پانی کی مد میں رائلٹی نہیں دی جا رہی۔ بجلی کا خالص منافع ابھی تک نہیں ملا۔
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹروں کے تحفظات دور کرے گی۔ ڈاکٹروں کے ساتھ بیٹھ کر نظام بنائیں گے۔
پشاور کے ہسپتالوں میں پانچ لاکھ مریض روزانہ آتے ہیں جن کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اے این پی کو اب نہیں بولنا چاہئے۔ سب کو پتہ ہے کہ ان کے دور میں کتنی کرپشن ہوئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آزاد احتساب کمیشن تشکیل دیا ہے جو بلاامتیاز ہر ایک کے خلاف کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پہلے سٹرکچر تشکیل دینا ہے۔ سٹرکچر تشکیل دینے کے بعد سسٹم بنے گا۔ پل اور سڑکیں بنانے سے نظام نہیں بن سکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.