دبئی ٹیسٹ: ٹام لیتھم کی شاندار سنچری، کیویز ٹیم نے پہلی اننگز میں 403 رنز بنا لئے

منگل 18 نومبر 2014 17:01

دبئی ٹیسٹ: ٹام لیتھم کی شاندار سنچری، کیویز ٹیم نے پہلی اننگز میں 403 ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیویز ٹیم 403 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام تک 243 رنز بنائے جبکہ اس کے 3 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ اوپنر ٹام لیتھم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ ساز سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے دوسرے روز اننگز کا آغاز 243 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ سے کیا اور پوری ٹیم 403 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ ٹام لیتھم نے 137، برینڈن میکولم 43، ولیم سن 32، روز ٹیلر 23، کورے اینڈرسن9، جیمز نیشام 17، واٹلنگ 39، کریج 43، ٹم ساﺅتھی17 اور بولٹ 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ سودھی 32 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 4، احسان عادل اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ اظہر علی اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :