Live Updates

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارسلان افتخار کی پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

منگل 18 نومبر 2014 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارسلان افتخار کی پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مظہر اقبال سندھو نے ارسلان افتخار کی پی ٹی آئی کے استعفے منظور کیے جانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے استعفے دے دئیے ہیں ان کے استعفے منظور کیے جائیں۔ ارسلان افتخار نے کہاکہ استعفے منظور ہونے کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد ارسلان افتخار کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات