پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ‘وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

منگل 18 نومبر 2014 16:53

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ‘وزیر داخلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں ‘عالمی سطح پر ان قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جا رہا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے برطانوی وزیراعظم کے انسداد دہشتگردی کے خصوصی نمائندے کلویس متھ بیکر اور برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں تاہم عالمی سطح پر ان قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن اور دہشتگردی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ برطانوی خصوصی نمائندے کلویس متھ بیکر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔