رینٹل پاور کیس :ایک گواہ کا احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا گیا

پیر 17 نومبر 2014 22:16

رینٹل پاور کیس :ایک گواہ کا احتساب عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء)رینٹل پاور کیس کے ایک گواہ چیف انجینئر پیپکو نے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر 2 دسمبر کو گواہ کے بیان پر جرح کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیراں غائب اور ساہووال رینٹل منصوبوں میں بے قاعدگیوں پرسا بق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت نیب نے چیف انجینئر پیپکو یوسف جوئیہ کو استغاثہ کے گواہ کے طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا۔ گواہ نے بیان ریکارڈ کرایا اوربیان سے متعلق بعض دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرائیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس سے متعلق دیگر دستاویزات بھی جلد عدالت میں پیش کر دی جائیں گی۔ آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح ہو گی۔