واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی لاہور کے جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا

پیر 17 نومبر 2014 22:13

واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی لاہور کے جنرل ہسپتال میں دم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) واہگہ بارڈر خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی لاہور کے جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی۔

(جاری ہے)

دو نومبر کو واہگہ بارڈر پر خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک اور خمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں شامل سادی سٹریٹ راولپنڈی کا رہائشی عباس جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھا جو 14 روز بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ورثاء نے علاج کی ناکافی سہولتوں پر شدید احتجاج کیا۔انہوں نے حکومت کی طرف سے اعلان کی گئی مالی امداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :