ایک ا ی ووٹنگ مشین مشین کی قیمت 60 سے 70ہزار روپے ہے، آئندہ عام انتخابات میں ای ووٹنگ کیلئے 2 لاکھ 75ہزار مشینیں نصب کرنا پڑیں گی، قائمہ کمیٹی برائے نتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کام کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ اور بریفنگ

پیر 17 نومبر 2014 22:06

ایک ا ی ووٹنگ مشین مشین کی قیمت 60 سے 70ہزار روپے ہے، آئندہ عام انتخابات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے حکام نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کام کرنے کے طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا اور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک مشین کی قیمت 60 سے 70ہزار روپے ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ای ووٹنگ کیلئے ملک بھر میں 2 لاکھ 75ہزار مشینیں نصب کرنا پڑیں گی۔

پیر کو ذیلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن انوشہ رحمان و دیگر سمیت الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو کمیٹی کی کارروائی سے آگاہ کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین بارے مزید بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات دیئے، جبکہ اس موقع پر کمیٹی کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے کام کرنے کے طربقہ کار کا بھی عملی مظاہرہ کر کے دیکھایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش اور خواہش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان کی بھی کمیٹی اجلاسوں میں شمولیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کروڑوں روپے کے خرچے کے بعد بھی انتخابی نظام کی شفافیت پر سوالات کھڑے رہیں، اس لئے پی ٹی آئی کو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کر کے انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے اور کمیٹی کو اپنی تجاویز اور آراء سے آگاہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے حکام کی جانب سے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قیمت اندازاً 60 سے 70ہزار روپے ہے جبکہ ملک بھر میں ری ووٹنگ کرانے کی صورت میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کل 2لاکھ 75ہزار مشینیں درکار ہوں گی، اس موقع پر کمیٹی کی رکن انوشہ رحمان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کمیٹی نے نہیں کرنا، ہم صرف اس کے استعمال کی صورت میں ضروری قانون سازی تجویز کریں گے۔ زاہد حامد نے کہا کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال بارے ٹھوس سفارشات مانگی ہیں جس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ ری ووٹنگ بارے ٹھوس اور تفصیلی سفارشات مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد کمیٹی کو پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :