ملالہ کو نوبل انعام دینے کی تقریب میں پرفارم کرنے کا قرعہ راحت فتح علی کے نام نکل آیا، 11 دسمبر کو ہزاروں افراد کے مجمعے کے سامنے فن کا مظاہرہ کریں گے

پیر 17 نومبر 2014 22:06

ملالہ کو نوبل انعام دینے کی تقریب میں پرفارم کرنے کا قرعہ راحت فتح علی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دینے کی تقریب میں پرفارم کرنے کا قرعہ راحت فتح علی خان کے نام نکل آیا‘ 11 دسمبر کو راحت فتح علی خان 10 ہزار لوگوں کے مجمع کے سامنے پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام ملنے کے بعد پاکستان کو ایک اور اعزاز بھی مل گیا۔

(جاری ہے)

نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنے کا قرعہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نام نکلا ہے جو 11 دسمبر کو منعقد ہونے والی نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ تقریب میں ملکہ برطانیہ سمیت دس ہزار افراد موجود ہوں گے۔ تقریب میں پرفارم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ایسی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا جسے دنیا بھر سے کروڑوں لوگ بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے اور ہم دنیا کو بتائیں کہ پاکستانی محبت کرنے والے اور پرامن لوگ ہیں

متعلقہ عنوان :