چکوال، نوجوان بارات آنے سے قبل ہی چل بسا،خوشی کے شادیانے ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئے

پیر 17 نومبر 2014 22:01

چکوال، نوجوان بارات آنے سے قبل ہی چل بسا،خوشی کے شادیانے ماتم کدہ میں ..

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء)قصبہ لہڑ سلطان پور تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ میں ایک نوجوان بارات آنے سے قبل ہی چل بسا اور خوشی کے شادیانے ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال ولد محمد یوسف نے اپنی زندگی بیرون ملک گزاری اور قصبہ میں عالی شان کوٹھی تعمیر کرائی اور شادی کے تمام انتظامات مکمل کیے، اگلے روز بارات آنی تھی کہ اس سے قبل جاوید اقبال کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ خوشی کے شادیانے ماتم میں تبدیل ہوگئے۔ جس دن بارات آنی تھی اس دن جاوید اقبال کا جنازہ گھر سے اٹھا تو پورے گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی۔