Live Updates

نواز اور زرداری پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا :عمران خان

پیر 17 نومبر 2014 21:38

نواز اور زرداری پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا :عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں کہ جمہوریت کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں لیکن کیا جمہوریت میں نعرے لگانے پر گولیاں چلائی جاتی ہیں ۔دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پرویز رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصا ف کے دہشتگردوں کیساتھ تعلقات ہیں، بلکہ ن لیگ کے دہشتگرد تنظیموں کیساتھ تعلقات ہیں جہلم میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں ایک زخمی کارکن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما نے گولیاں چلائی ہیں ۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں ہماری بس پر پولیس وین پرکھڑے ہو کر پتھراﺅ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ سندھ ہمار پنجاب تمھارامیں اب یہ پارٹنر شپ نہیں چلنے دوں گا ان حکمرانوں کے آگے میں کھڑا ہوں۔جمہوریت میں اثاثے ظاہر کرنے پڑتے ہیں لیکن ان لوگوں نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔میرے اوپر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئیں جھوٹی ایف آئی آر درج کروانا نواز شریف کی پرانی عادت ہے میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ضلع وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 11بچے جاں بحق ہوئے ہیں ان کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :